سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوذ سکھر: ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل کی جانب سے کہوسو گوٹھ میں جشنِ آزادی و معرکہ حق کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوذ
سکھر: ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل کی جانب سے کہوسو گوٹھ میں جشنِ آزادی و معرکہ حق کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز
سکھر (رپورٹ) آباد لاکھ کے قریب واقع کہوسو گوٹھ میں ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کی جانب سے جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے درخت اور فروٹ کے پودے روڈ کے کناروں اور کہوسو گوٹھ کے اطراف لگائے گئے ،تقریب میں یوسی کے وائس چیئرمین امید علی کہوسو شمس الدین کہوسو سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر 10 تاریخ کو سکھر میونسپل اسٹیڈیئم میں میوزیکل کنسٹرل پروگرام ہورہا ہے ہے آزادی کا جشن ملک کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مناتے ہیں ،سبز و شاداب ماحول شہر کی خوبصورتی اور عوام کی صحت کے لیے ضروری ہے، اسی لیے شجر کاری کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔