October 11, 2026

*دُکی اور قلات سے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ سے ہلاکت کا انکشاف۔*

Screenshot_2025-08-07_073724

*دُکی اور قلات سے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ سے ہلاکت کا انکشاف۔*

*کوہٹ دُکی کے نواحی علاقے مانکی ڈیم کے قریب مانزئی روڈ سے جمعرات کی صبح ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔*

*لیویز ذرائع کے مطابق، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جب کہ لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔*

*ادھر قلات کی تحصیل منگچر کے علاقے خزینئی سے بھی ایک اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔*

*لیویز ذرائع کے مطابق، مقتول کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا لاش کی اطلاع مقامی افراد نے دی، جس پر لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیا اور اسے شناخت کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) منگچر منتقل کر دیا گیا۔*

*ذرائع کے مطابق، لاش پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو قریب ہی کہیں قتل کرکے لاش علاقے میں پھینک دی گئی۔*

*فائرنگ کے ان الگ الگ واقعات میں لیویز فورس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دونوں واقعات میں مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔*