October 10, 2026

*ریلوے کی 3,999 ایکڑ زمین پر سرکاری و دفاعی اداروں کا قبضہ، قومی اسمبلی میں وزارت ریلوے کی رپورٹ ہیش*

Screenshot_2025-08-07_073724

*ریلوے کی 3,999 ایکڑ زمین پر سرکاری و دفاعی اداروں کا قبضہ، قومی اسمبلی میں وزارت ریلوے کی رپورٹ ہیش*

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی 8 ہزار ایکڑ زمین پر سرکاری اداروں نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے، جن میں 3,999 ایکڑ اراضی پر دفاعی ادارے قابض ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ریلوے کے پاس ملک بھر میں 1 لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے، جس میں سے 13 ہزار 115 ایکڑ پر غیر قانونی قبضہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق:

زراعت کے لیے 4,773 ایکڑ

رہائشی استعمال میں 3,266 ایکڑ

کمرشل مقاصد کے لیے 712 ایکڑ

جبکہ سرکاری و دفاعی اداروں نے 3,999 ایکڑ پر قبضہ کر رکھا ہے

صوبہ وار اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2,539، سندھ میں 764، خیبرپختونخوا میں 349 اور بلوچستان میں 347 ایکڑ زمین پر سرکاری و دفاعی ادارے قابض ہیں۔

وزیر نے بتایا کہ ریلوے نے پچھلے پانچ برسوں میں 2,550 ایکڑ زمین واگزار کرائی، تاہم سرکاری و دفاعی اداروں سے ایک انچ زمین بھی واپس نہیں لی جا سکی۔

مزید بتایا گیا کہ قابض سرکاری اداروں کو اراضی “ریلوے لینڈ پالیسی” کے تحت لیز پر دی جا رہی ہے، جب کہ اراضی کی لیزنگ سے تین برسوں میں 13.9 ارب روپے آمدنی ہوئی ہے۔