162

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد میں محترمہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب تحصیل سب آفس ہارون آباد میں منعقد ہوئی تقریب میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا سالگرہ تقریب میں

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد میں محترمہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب تحصیل سب آفس ہارون آباد میں منعقد ہوئی تقریب میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا سالگرہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے صدر شہاب الدین غوری،سنئیر نائب صدر حاجی محمد یٰسین عباسی،سنئیر عہدے دار شیخ گلزار احمد اور مطلوب حسین غوری، محمد اقبال بھٹی سمیت دیگر عہدیداران اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے صدر شہاب الدین غوری نے سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ان کی ملک وقوم کے لیے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو دلیر اور جرات مند لیڈر تھی،محترمہ شہید بی بی نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کاوشیں اور جد وجہد کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر نائب صدر حاجی محمد یٰسین عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اپنے نام کی طرح واقعی ہی بے نظیر خاتون تھی شہید بی بی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جن کی سوچ عوام سے شروع ہوکر عوام پر ہی ختم ہوتی ہے،پیپلز پارٹی ملکی ترقی کے لیے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار اور سوچ کے مطابق کام کررہی ہے،پیپلز پارٹی پاکستان کو محترمہ شہید کی عین سوچ کے مطابق بنانا چاہتی ہے جہاں عوام خوشحال ہو اور لوگوں کو تمام بنیادی حقوق میسر ہوں پاکستان کی ترقی و خوشحالی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خواب تھا جس کو پیپلز پارٹی بہت جلد پورا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں