ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور آسمان کو چھوتے ہوئے بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ کاروباری طبقہ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور آسمان کو چھوتے ہوئے بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ کاروباری طبقہ شدید بحران کا شکار ہے جبکہ گھریلو سطح پر دو وقت کا کھانا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کا میڈیا سروے میں کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی نے زندگی مشکل بنا دی ہے اور دوسری جانب بجلی کے بھاری بلوں نے حالات کو ناقابلِ برداشت کر دیا ہے۔ عوامی و کاروباری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔