تحصیل پریس کلب میلسی کا مشاورتی اجلاس۔ صدارت شیخ حسنین نے کی.
تحصیل پریس کلب میلسی کا مشاورتی اجلاس۔ صدارت شیخ حسنین نے کی.
میلسی (محمدمختارسولگی) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڑ میلسی کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد زیرصدارت محمدحسنین شیخ ہوا .جس میں جنرل سیکرٹری محمدمختار سولگی سرپرست اعلی محمداقبال گلشن جوائنٹ سیکرٹری طلعت وحیدچوہدری فنانس سیکرٹری محمدجاویدچوہان سی ای او مدثرحسین سیکرٹری اطلاعات ملک وقار احمد شریک ہوئے.میٹنگ میں ارکان کو اپنی پیشہ ور سرگرمیاں بہتر کرنے، علاقے کے مسائیل اجاگر کرنے، پر زور دیاگیا اور ہدایات دی گئیں کے تمام ارکان باقاعیدگی سے اپنے اپنے علاقوں کا وزٹ کرکے ، شہریوں کو درپیش مسائیل سے آگاہی حاصل کریں اور میڈیا کے توسط سے حکمرانوں کو نشاندہی کریں۔ معاشرتی جرائم میں ملوث لوگوں کی پشت پناہی کی بجائے ،جرائم میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کرکے معاشرتی جرائم کا قلہ قمہ کرنے میں قانون کی مدد کریں۔ “مخصوص” لوگوں یا پارٹیوں کے میڈیا ورکر بننے کی بجائے حقیقی اطلاعات عوام تک پہنچاکر مثبت صحافت کو فروغ دیں۔