اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عوام الناس کے لیے ضروری ہدایات جاری کر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عوام الناس کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دکان سے باہر ڈسپلے مکمل طور پر ممنوع ہے گھروں اور گلی محلوں میں سپیڈ بریکر، تھڑے، ریمپ وغیرہ نہ بنائیں اور اگر بنائے گئے ہیں تو انہیں ختم کر دیا جائے، دکاندار کسی قسم کا سامان اپنی دکان کے شٹر سے باہر ہرگز نہ رکھیں، پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی اور ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں دکان سیل کر دی جائے گی اور دکاندار کو بھاری جرمانے اورگرفتاری بھی کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ سفارش کی صورت یا سیاسی مداخلت پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس لیے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے دکاندار ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں۔