میرپور(راجہ نورالہی عاطف سے )ایور گرین میرپور نامی این جی او کے تحت موسم برسات میں مون سون کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ضلع کچہری میرپور
میرپور(راجہ نورالہی عاطف سے )ایور گرین میرپور نامی این جی او کے تحت موسم برسات میں مون سون کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ضلع کچہری میرپور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے سامنے مون سون قومی شجر کاری مہم کے تحت پھولدار چھوٹے درخت لگا کر لوگوں میں شجر کاری اور شجر پروری کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے اور عوام الناس کو شجرکاری اور شجر پروری کی طرف راغب کرنے کے کی مہم کا آغاز کیا گیا،جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری محمود حسین پلاکوی،ایس ایس پی میرپور خرم اقبال مغل،صدرانٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر ظفرمغل ،سپریم کورٹ بار کے سابق صدر راجہ زبیر،سمیت متعدد وکلاء اور چیئرمین ایور گرین راجہ افتخار احمد میرپور نے پودا جات لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ،اس موقع پر،صدر بار چوہدری محمود پلاکوی اورایس ایس پی خرم اقبال مغل نےحالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے قومی شجر کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ میرپور شہر کو سرسبز بنانےکے مشن کو تیز کر کے ہی ہم مستقبلِ میں درپیش چیلنجز گوگل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کرکے عوام کو محفوظ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس لیےمیرپور شہر کو سرسبز بنانے کی مہم کے ساتھ سب کو تعاون کرنا چاہیےاور شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ شجرپروری کو فروغ دیکر پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔