November 17, 2026

خوشاب / راولپنڈی اور اسلام آباد گروپ کے ممبران کی پہلی بیٹھک ! خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20250807-WA0272(1)

خوشاب / راولپنڈی اور اسلام آباد گروپ کے ممبران کی پہلی بیٹھک !

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

خوشاب/ راولپنڈی/ اسلام آباد گروپ کے معزز ممبران کی پہلی بیٹھک گرین گلبرگ میں شمع دیسی کوزین پر زیر میزبانی راجہ شعیب اکبر منعقد ہوئی۔ جس میں راجہ شفقت عباس، مرزا انعام الحق ایڈووکیٹ ، قاسم گوجر، انعام الٰہی ، عنصر حسین اور عاجز نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس موقع ہر میزبان
راجہ شعیب اکبر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے اس ابتدائی بیٹھک کی میزبانی کی۔ جبکہ باقی شرکائے بیٹھک کا بھی فرداً فرداً شکریہ ادا کیا گیا کہ فخر خوشاب پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ سمیت دیگر تعلق رکھنے والے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ ان کی ایک خصوصی ملاقات ہوئ۔ اگرچہ کئی دوسرے ممبران گروپ اپنی مصروفیات کے باعث شریک نہ ہو سکے۔ امید ہے کہ وہ تمام مہربان دوست اگلی بیٹھک میں ضرور تشریف لائیں گے۔ پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کے مطابق اپنے
احبابِ گرامی کا یہ گروپ قائم کرنے اور میل ملاقات کا ایک اور محض ایک ہی مقصد ہے اس کے علاؤہ اور کچھ نہیں کہ ہم اہلِ خوشاب جو اپنے وطن سے دور راولپنڈی / اسلام آباد میں مقیم ہیں یہاں پردیس میں ایک جگہ جمع ہو کر اس وقت کو یاد کریں جو ہم نے اپنی محبوب خوشاب کی سر زمین پر گزارا ہے۔ اپنے ان پیاروں کو یاد کریں جو اب ہم میں نہیں اور انہیں بھی جو ہم سے دور خوشاب میں مقیم ہیں۔
بیٹھک میں طے پایا کہ گروپ کے ممبران ہر ماہ میں ایک مرتبہ کسی بھی مقررہ جگہ پر جمع ہوا کریں گے۔ بلکہ اگلی بیٹھک کے لئے 30 اگست 2025ء بروز ہفتہ مقرر کیا گیا۔ بیٹھک کی جگہ اور میزبانی گروپ میں مشورہ کے بعد طے کی جائے گی۔ اگرچہ کئی ممبران کی رائے تھی کہ ہر بیٹھک میں ایک ڈش سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی جائے۔ لیکن عاجز ایک مرتبہ پھر اس تجویز پر زور دے گا کہ چونکہ بیٹھک کا اصل مقصد محض محض خوبصورت ملاقات ہے تو چائے کے ساتھ کوئی سا ایک آئٹم رکھا جائے۔ کیونکہ جب شرکاء کی تعداد بڑھے گی تو میزبانی آسان رہے۔
امید ہے میرے تمام معزز اور عزیز ممبرانِ گروپ عاجز کی تجویز کا خیر مقدم کریں گے۔