November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی

IMG-20250808-WA0207

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد شجعین وسطرو، ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا رب نواز، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیرا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ایس این اے افضال حسین نے اجلاس میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات کے ذریعے عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور عوام کو شعبہ صحت اور تعلیمی سہولیات کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں انقلابی اقدامات کے ذریعے ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی بہتری کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔