November 17, 2026

چشتیاں شریف ضلع بہاول نگر میں عوام کی حالت انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے صاحب ثروت لوگ طوفانی بارشوں کی وجہ سے اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے پر مجبور ہیں

IMG-20250808-WA0206

چشتیاں شریف
ضلع بہاول نگر میں عوام کی حالت انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے صاحب ثروت لوگ طوفانی بارشوں کی وجہ سے اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے پر مجبور ہیں ضلع بہاول نگر کی سالانہ اوسط بارش سے چھ گنا سے بھی زائد بارش ایک ہی دن میں نازل ہوئی جس سے انتہائی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوئی پنجاب حکومت کی طرف سے مختلف ٹیموں کی ہارون آباد آمد بالخصوص کمشنر بہاولپور محترمہ مسرت جبین کے دورہ تحصیل ہارون اباد سمیت متعدد اقدامات کے باوجود شہریوں کی حالت پریشان کن ہے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے ہارون اباد تحصیل کی بحرانی صورتحال ہر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا تحصیل ہارون اباد میں 10 گھنٹے کی بارش سے 10 ارب روپے سے زائد کا کاشتکاروں کو نقصان ہوا اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو اس نقصان کا خمیازہ وہ آنے والے کئی سالوں تک بھگتتے رہیں گے چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری آبپاشی کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور دیگر اعلی حکام سے ایک ہی مطالبہ دہرا رہے ہیں کے متاثرین بارش کے لیے بروقت ایمرجنسی اقدامات اٹھائے جائیں اور طویل مدت کے اقدامات میں سیم نہروں کی مکمل صفائی کر کے سیم نہروں کے منصوبے کو سو فیصد فیصد مکمل کیا جائے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا حالیہ طوفانی بارشوں کے نقصانات سے متاثرین کی کمر ٹوٹ گئی ہے غریبوں کے کچے مکانات کا شدید نقصان ہوا جانوروں کا نقصان ہوا ہے جانوروں کا چارہ تک میسر نہیں املاک کے شدید نقصانات سے بڑھ کر انسانی جانی نقصانات ہوئے جن کا کوئی نعم البدل نہیں طوفانی بارشوں کی زد میں آ کر جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا گو ہیں متاثرہ فیملیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں رب ذوالجلال ہمت و استقامت عطا فرمائے