*آذان اول وقت پر اور جماعت آخری وقت* جمعرات 07 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*آذان اول وقت پر اور جماعت آخری وقت*
جمعرات 07 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
حضرات گرامی
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے علماء اکرام مسلمانوں کی اس جماعت کو سہولتیں دیتے ہیں جو نماز میں تاخیر سے جماعت میں شامل ہوتے ہیں مثلا”
فجر کی نماز اتنی تاخیر سے کراتے ہیں کہ سورج نکلا چاہتا ہے وہ اس لئے کہ لوگ آرام سے سو کر آجائیں مگر اس طریقے سے تہجد گزاروں پر انتظار کا وقت اتنا زیادہ کر دیا جاتا ہے کے بیچاروں کو خامخواہ ان نمازیوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے جو اپنی نیند پوری کر رہے ہوتے ہیں اسی وجہ سے علماء عرب فتوی دیتے ہیں کہ جس مسجد کا امام تاخیر سے نماز پڑھاتا ہو وہاں جاکر پھنسنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی نماز پڑھ لیں جبکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے واضح روایت ہے کہ فجر کی نماز ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ جب ہم مسجد سے نماز پڑھکر واپس آتے تھے تو اتنا اندھیرا ہوتا تھا کہ ہمیں کوئی پہچان نہ سکتا تھا اور آج بھی سعودی عرب اور حرمین الشریفین میں فجر کی آذان سے 25 منٹ بعد جماعت ہوتی ہے جبکہ ہم روشنی ہونے کا انتظار کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بے چارے تہجد گزار نیند سے اونگھ رہے ہوتے ہیں لیکن انتظار متاخرین کا کرنا ان کی مجبوری ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ تہجد گزار آجکل پونے تین بجے اٹھتے ہیں اور آپکی جماعت کب ہوتی ہے؟
المختصر! نماز کے جملہ مسائل بنے ہی تاخیر سے مسجد آنے والوں کے لئے ہیں جو نمازی بروقت مسجد آتے ہیں اور تکبیر تحریمہ کے وقت جماعت میں شامل ہوتے ہیں انھیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہی نہیں۔
علماء اکرام کا فرض بنتا ہے کہ دین محمدی کو من و عن اپنی مساجد میں نافذالعمل کرائیں وگرنہ لیٹ آنے والے نمازیوں کو سہولت دیتے دیتے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کا گلہ گھونٹے رہیں گے۔
یاد رہے کہ تاخیر کی گنجائش بحالت مجبوری ہے وگرنہ حیات مبارکہ میں آپ صلى اللہ علیہ والہ وسلم اول وقت پر نماز پڑھنے کے قائل رہے ہیں۔
عصر کی آذان کے علاوہ ہماری سب آذانیں عین مسنون اوقات پر ہوتی ہیں مگر جماعت آخری اوقات میں ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ اگر ایک بھی نمازی جماعت تاخیر سے ہونے کی وجہ سے نماز کے مسنون وقت کے دوران فوت ہو گیا اور جماعت تاخیر سے ہونے کیوجہ سے اسکی نماز رہ گئی اور موت کا وقت آگیا تو اس کی ایک نماز فوت ہو جائے گی۔
اسکی سزا کا ذمہ دار کون ہوگا؟
یا اللہ تعالی ہمیں اول وقت پر نماز پڑھنے اور پڑھانے کا عادی بنا۔
آمین یا رب العالمین
وما علینا الا البلاغ المبین
داعی الی الخیر
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at https://engineernazirmak.blogspot.com