جب 6 اگست 1945 کی صبح ہیروشیما پر 8 بج کر 15 منٹ پر بم گرایا گیا تو ایک شخص یہاں بنک کے باہر بیٹھا تھا، نہ جانے کس کام سے آیا تھا، پیسے نکلوانے
جب 6 اگست 1945 کی صبح ہیروشیما پر 8 بج کر 15 منٹ پر بم گرایا گیا تو ایک شخص یہاں بنک کے باہر بیٹھا تھا، نہ جانے کس کام سے آیا تھا، پیسے نکلوانے تھے یا قرض لینے آیا ہوگا لیکن اس کو کیا معلوم تھا کہ اب وہ گھر نہ جاسکے گا۔ اس بلڈنگ کے باہر یہ سیڑھیوں پر سائے کا نشان اصل میں موت کا نشان ہے، یہ شخص اس وقت بم کے مرکز سے 850 فٹ دور تھا۔ ہیروشیما پر گرنے والے بم کی وجہ سے آنے والی آگ کا طوفان اس جگہ اپنا سایہ چھوڑ گیا۔ اس کو Human Shadow of Death بھی کہا جاتا ہے۔
دھماکے کے 4 سیکنڈ کے اندر 2 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ کا آگ کا طوفان اس بیٹھے ہوئے شخص کو سایہ زمین پر نقش کرگیا جس کو flash burn کہاجاتا ہے۔
( دائیں طرف تصویر 1946 کی ہے جب اس منظر کو دوبارہ تازہ کرنے کی کوشش کی گئی)