لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کی صحافت کے سرمایہء افتخار ، سینیئر جرنلسٹ رانا کامران صفدر کو جی ٹی وی کا ڈپٹی بیورو چیف لاہور بننے پر مبارکباد
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کی صحافت کے سرمایہء افتخار ، سینیئر جرنلسٹ رانا کامران صفدر کو جی ٹی وی کا ڈپٹی بیورو چیف لاہور بننے پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے روزنامہ مشرق لاہور کے ایڈیٹر رانا خالد قمر نے بھی رانا کامران صفدر سے خصوصی ملاقات کر کے ان کو نئے ادارے کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ رانا خالد قمر کا کہنا تھا کہ رانا کامران صفدر چھوٹے بھائیوں جیسا تابعدار دوست ہے آپ کبھی اسے اس بندہ ناچیز سے ملتے ہوئے دیکھیں تو آپ بھی اس کی تابعداری اور بڑوں کے احترام کی خوبیوں کے مداح ہو جائیں ۔ وہ ہمیشہ جھک کر ملتا ہے اور اس عمر میں بھی اپنی تربیت کا برملا اظہار کرتا ہے ۔ ایسے فرمانبردار بھائی کی ترقی پر اگر انہیں مبارکباد دینے نہ جائیں تو پھر ہمارے بڑے ہونے پر سوالیہ نشان لگنا فطری بات ہے اس لئے راجہ کوکب کے ساتھ انہیں مبارکباد پیش کرنے پہنچا ۔ جی ٹی وی لاہور بیورو اپنے حریف چینلز کے مقابلے میں بڑا بیورو ہے جہاں ہر چیز کی سہولت موجود ہے۔ رپورٹرز ،کیمرہ مینز ۔پروڈیوسر اور پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈی ایس این جی اور شادمان مارکیٹ کے بالکل سامنے شادمان کے پوش ایریا میں ڈبل سٹوری دفتر ہر لحاظ سے دیگر چینلز کے مقابلے میں جی ٹی وی کو ممتاز کرتا ہے۔۔۔۔ اس خوبصورت سیٹ اپ کا انچارج بننے پر برادرم کامران کو ہی نہیں بلکہ برادرم قیوم بخاری اور جی ٹی وی انتظامیہ کو بھی مبارک ہو۔۔۔ ان شاءاللہ یہ خوبصورت ساتھ جی ٹی وی کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔۔۔