جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے تحصیل آفس خوشاب کااچانک دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،
جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے تحصیل آفس خوشاب کااچانک دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، تحصیلدار ،نائب تحصیلدار، ریونیو ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ انہوں تحصیل آفس میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل میں موجود شہریوں سے تحصیل آفس میں ریونیو کےحوالے سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تحصیل میں موجود ریونیو برانچز بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے تحصیل آفس کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا انہوں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر تحصیل آفس کی صفائی یقینی بنائی جائے اور تحصیل آفس میں آنے والے شہریوں کے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد سیم نالہ سرفراز کالونی ،رمضان کالونی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا سیم نالہ سے ملحقہ آبادی ودیگر نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا فوری اور موثر اقدامات کیے جائے انہوں نے ہڈالی سیم نالہ کی صفائی ،نکاسی آب کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ بھی کیا نیز ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے بوتالہ سیم نالہ کا وزٹ کیا صفائی انتظامات اور سیم نالوں کی صفائی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایریگیشن افسران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا مستقل حل نکالا جائے اور بارشوں کے دوران تمام مشینری اور آلات فنکشنل رکھے جائیں کسی قسم کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام افسران اور اہلکار الرٹ رہیں تاکہ کسی مشکل وقت میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔