سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خیرپور: فاطمیہ سادات فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد محرم الحرام میں بہترین خدمات انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خیرپور: فاطمیہ سادات فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
محرم الحرام میں بہترین خدمات انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں
خیرپور (رپورٹ)
فاطمیہ سادات فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام سچل آڈیٹوریم خیرپور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں بہترین خدمات انجام دینے والے پولیس افسران ، اسکائوٹس اور اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس ایس پی خیرپور حسن سردار خان نیازی تھے، جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں اے ایس پی نعمان صدیقی، انسپکٹر مہناز بوزدار، ایس ایچ او ویمن افشاں عمران بوزدار، ڈاکٹر ذاکرہ سیدہ عبادت زہرہ ثمر عباس نقوی، صدر نیشنل پریس کلب محمد شفیق شر، خالد حسین گاہو، ذیشان علی شیخ، ایس او ایس چلڈرین ولیج ڈائریکٹر محترمہ سونیہ بلوچ ، سید وزیر علی شاہ، ایڈووکیٹ سید امتیاز علی شاہ، ایڈووکیٹ شکیل احمد قاضی ۔، معروف سماجی رہنما سیدہ ہما رضوان ، اور سماجی زینت بتول منگہی شامل تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین فاطمیہ سادات فاؤنڈیشن پاکستان، سید ثمر عباس شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ذاکرہ سیدہ شائستہ زیدی صاحبہ ، سیدہ مہ جبین زیدی صاحبہ اور محترمہ نگینہ مرزا صاحبہ کے بہرپور تعاون سے اپنے اس عظیم پلیٹ فارم پہ اب تک 200 ہینڈ پمپس، ٹہنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلوں کے پلانٹس ،سیکڑو بے روزگاروں کو روزگار اور بے شمار فلاحی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب ان پولیس آفسران، اسکائوٹس اور اہلکاروں کے اعزاز میں ہے جنہوں نے محرم الحرام جیسے حساس مہینے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جانفشانی سے امن و امان کو یقینی بنایا۔
ایس ایس پی حسن سردار خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس فورس کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے، اور فاطمیہ سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ قدم نہایت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عوامی سطح پر پولیس کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے اور پولیس ہیڈ کواٹر میں اتنی خوبصورت سبیل بنائی محترمہ نگینہ مرزا اور سید ثمر عباس شاہ صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آخر میں منتخب افسران و اہلکاروں کو شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئے۔