خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کے ہمراہ خوشاب وجوہرآباد مین روڈ کے اطراف میں موجود روڈ پر گرنے اور جھکے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کے ہمراہ خوشاب وجوہرآباد مین روڈ کے اطراف میں موجود روڈ پر گرنے اور جھکے ہوئے سفیدہ کے درختوں کا معائنہ کیا اور مین روڈ پر گرے ہوئے اور جھکے ہوئے درختوں کی کٹائی اور مین روڈ سے فوری طور پر ہٹنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ برسات میں زیادہ بارشوں اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور کوئی حادثہ ہو سکتا ہے کسی بھی حادثے کے بچاو کے سفیدے کے درختوں کو فوری کاٹا جائے ۔ انہوں نےکہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھے تاکہ کسی بھی گاڑی کسی بھی حادثے کا شکار نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کو ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھی جائے گزرنے والی گاڑیوں اور شہریوں کو مکمل راستہ فراہم کیا جائے اور سڑک پر لگے درختوں اور جن سفیدوں اور درختوں کا جھکاوُ سڑک کی طر ف ہے فوراً کاٹ دیئے جائیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے اور کٹائی کے اس عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔