بیو رو چیف )گڑھا موڑ میں پنجاب پریس کلب گڑھا موڑ کا قیام معرض وجود میں آگیا۔شیخ علی رضا چیف رپورٹر روزنامہ خبریں نیوز ون ملتان پنجاب پریس کلب
بیو رو چیف )گڑھا موڑ میں پنجاب پریس کلب گڑھا موڑ کا قیام معرض وجود میں آگیا۔شیخ علی رضا چیف رپورٹر روزنامہ خبریں نیوز ون ملتان پنجاب پریس کلب کے ممبر مجلس عاملہ مقرر۔تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی تحصیل میلسی کے شہر گڑھا موڑ میں چوہدری گلشن عباس گجر آف امریکہ اور چوہدری عمران اکبر مہدی گجر آف سپین نے بھرپور کاوش اور تعاون سے پنجاب پریس کلب گڑھا موڑ کو معرض وجود میں لاتے ہوئے شاندار افتاح کیا۔پنجاب پریس کلب گڑھا موڑ میں چوتھا پریس کلب ہے۔پنجاب پریس کلب کا مقصد تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے علاقے کے بنیادی مسائل کو اعلیٰ احکام تک پہنچانا ہے۔چوہدری گلشن عباس گجر آف امریکہ نے تین دیگر گڑھا موڑ کے پریس کلب کے لیے پانچ لاکھ کا اعلان کیا اور پنجاب پریس کلب کے لیے بھی پانچ لاکھ کے فنڈ کا اعلان کیا۔اس طرح گلشن عباس گجر آف امریکہ نے مجموعی طور پر صحافت کی بقاء کے لیے دس لاکھ روپے کی کثیر رقم کا فنڈ دینے کا اعلان کیا۔پنجاب پریس کلب کے صدر چوہدری محمد ارشاد گجر،نائب صدر وقاص مشرف،چیئرمین محمد رمضان،سرپرست اعلیٰ ساجد چوہدری،جنرل سیکرٹری راشد چوہدری،چیئرمین ممبر مجلس عاملہ علی سلیمان،انفارمیشن سیکرٹری عمیر اکبر چوہدری،چیئرمین تحقیقاتی کمیٹی مہر مشتاق احمد،وائس چیئرمین تحقیقاتی کمیٹی ڈاکٹر جابر حسین،لیگل ایڈوائزر چوہدری لیاقت علی گوجر ایڈووکیٹ،سیکرٹری فناس فیضان جاوید چوہدری،کیمرہ مین عاصم رحمانی،فوجی امین شاہد،محمد الیاس،مقبول احمد،محمد ندیم گجر،محمد آکاش، اور شیخ علی رضا ممبر مجلس عاملہ مقرر ہوئے۔