November 17, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس

Screenshot_2025-08-04_190248

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش، منظوری دی گئی
پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لئے1220فلیٹس دینے کی منظوری
لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوقرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی
صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم
صوبائی کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40ہزار کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لئے 50، 50ہزارروپے انعام کا اعلان
کابینہ نے طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے دوران ریلیف کارروائیوں پر ریسکیو 1122کو سراہا
صوبائی کابینہ نے پنجاب میں کلاس پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری
پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ(ASSESSMENT) اور آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا
صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جیلوں میں قیدیوں کے لئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم
مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت بھی ملے گی۔ مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جیلوں میں مانیٹرنگ کا تھرڈ پارٹی سسٹم وضح کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام
پٹرول پمپس کے قیام کے لئے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری
سرمایہ کاروں کو 16 کی بجائے صرف 6دستاویزات پیش کرنے ہونگی
آن لائن اپلائی کرکے سرمایہ کار آن لائن این او سی حاصل کر سکیں گے
پنجاب میں پہلی مرتبہ ورکرز کی سیفٹی کے لئے جامع رولز کی منظوری
پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز2024 کی منظوری دے دے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سیور لائن اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی یقینی بنانے کا حکم
ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کی ہدایت
صرف قوانین بنانا کافی نہیں ہر سطح پر عملدرآمد ضروری ہے۔ مریم نواز شریف
غریب ورکرز اور مزدوروں کی جان بھی قیمتی ہے، ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ مریم نواز شریف
چائلڈ لیبر روکنے کے لئے پنجاب ریسکٹریکشن آن ایمپلائیمنٹ آف چلڈرن رولز 2024ء کے مسودے کی منظوری
گورنمنٹ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں خزانچی رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کا یکساں طریقہ کار نافذ کرنے کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں آڈٹ رپورٹس پر ضروری اقدامات اور مانیٹرنگ کی ہدایت
کابینہ اجلاس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے مارکیٹ سے ہایئرنگ کی تجویز پر اتفاق
کابینہ نے وائس چانسلر کے لئے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری دے دی
پنجاب کی سڑکوں پر اے آئی ٹریفک مینجمنٹ سسٹم 90دن کے اندر نافذ ہوجائے گا
سڑکوں پر ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کا فوری نفاذ یقینی بنانے کا حکم
پنجاب کے 5 ڈویژن میں واسا کے قیام کی منظوری
مزید 13شہروں میں واسا قائم کیے جائیں گے
نرسز کو سرکاری ہسپتالوں میں پیڈ انٹرن شپ کی منظوری
پنجاب میں کسان کارڈ کی شاندار کامیابی، فیز 1 میں 99فیصد ریکوری
6 لاکھ 90ہزار کسانوں کو 93ارب روپے جاری
کاشتکاروں نے زرعی مداخل کے لئے 47 ارب روپے استعمال کر لیے
وزیراعلیٰ کے ہائی ٹیک میکانزیشن کے تحت ٹریکٹر سازی کے نئے کارخانے قائم
حکومت پنجاب اور ڈیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، ہوبارہ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو کی منظوری
مقامی پرندوں کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری بھی دی گئی
پی ڈی ایم اے کو 2.6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے لئے خرچ کرنے کی منظوری
صوبائی کابینہ نے ری اوٹ مینجمنٹ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کی منظوری دے دی
وال سٹی اتھارٹی میں تین نئی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
پنجاب چیئریٹیز کمیشن میں بھرتیوں کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیک خیراتی اداروں کی سکروٹی اور ہر چارماہ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
پھاٹا کے بجٹ کی منظوری کااختیار، گورننگ باڈی کو دینے کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پھاٹا کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت
پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے نئے ممبر کی نامزدگی کی منظوری
ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ایم آئی ایس سسٹم کے سٹاف کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی منظوری
پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پراجیکٹ کے نو ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری
لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو سکول ونگ کے ساتھ منسلک کرنے کے ساتھ تجویز پر اتفاق
لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 590 پراجیکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری
ایس پی یو کے ریسرچ اسسٹنٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری
خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے قائم سنٹر ملتان کے 31 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری
پنجاب فنانشیل ایڈوائزری سروسز میں 77اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
ڈرائیو ر پٹرول اسسٹنٹ کی 86 اسامیوں کی منظوری
سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ ایس پی یو میں 45 نئی اسامیوں کی منظوری
پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیور کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری
صوبائی اور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میں 35ماہرین کی تعیناتی کی منظوری
لوکم کی بنیاد پر ہسپتالوں میں بھرتیوں کی منظوری
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے اتھارٹی کے چار ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری
سیمنٹ پلانٹس کے این او سی کی تاریخ تنسیخ میں توسیع کی منظوری
سپورٹس بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کے لئے ترمیم کی منظوری
اہم مہمان شخصیات کی سکیورٹی کویقینی بنانے کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری
پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم کی منظوری
پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایکٹ2025 ء کے تحت PEECA کے قیام کی منظوری�ٹیلی کام سیکٹر کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کے لئے اقدامات کی منظوری
گنے پر ریسرچ کے لئے قیام شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025ء کی منظوری
کلینکل اور نان کلینکل اسامیوں پر بھرتی کے لئے پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025ء کی منظوری