November 17, 2026

پانچ اگست یومِ استحصال کشمیر بہاولنگر کی تمام تحصیلوں میں تقریبات، واکس اور سیمینارز کا انعقاد بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)وزیراعلیٰ پنجاب مریم

Screenshot_2025-08-04_190248

پانچ اگست یومِ استحصال کشمیر بہاولنگر کی تمام تحصیلوں میں تقریبات، واکس اور سیمینارز کا انعقاد
بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں ضلع بہاولنگر کی تمام پانچوں تحصیلوں میں یومِ استحصال کشمیر بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ضلع بھر میں سیمینارز، آگاہی واکس، اور اسکولوں و کالجوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کی مذمت، اور 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدام کو اجاگر کیا گیا۔تحصیل بہاولنگر، تحصیل ہارون آباد، فورٹ عباس، منچن آباد اور چشتیاں میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے تقریبات کی قیادت کی۔ مختلف اداروں، تعلیمی مراکز، سرکاری دفاتر، سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات نے بھی ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔واکس کے دوران مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور بھارت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ بینرز، پلے کارڈز اور تقریری مقابلوں کے ذریعے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو اجاگر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ پانچ اگست کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے