بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلع کونسل سے عزیم الشان ریلی کا انعقاد
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلع کونسل سے عزیم الشان ریلی کا انعقاد
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کی
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چودری عبدالجبار گجر، انجمن تاجران، سماجی سیاسی شخصیات، میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کسی تعداد بھی موجود تھی
ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
اس موقع پر فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے پرشگاف نعروں سے گونج اٹھی
بھارت نے 6 سال سے نہتے کشمیریوں کے تمام انسانی بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر
بھارتی بزدلانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
بحیثیت پاکستانی ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
ہمارا فرض ہے کہ ہم کشمیریوں کے حقوق کے لیے ان کا پیغام اقوام عالم تک پہنچائیں۔ ڈپٹی کمشنر
ریلی کے اختتام پر ملک کی سر بلندی اور کشمیریوں کے حق میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔