میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یوم استحصال کشمیر کےموقع پر واک کااہتمام.اسسٹنٹ کمشنر راناذوہیب کریم چیف آفیسر مہراویس اقبال نے واک کی قیادت کی.
میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یوم استحصال کشمیر کےموقع پر واک کااہتمام.اسسٹنٹ کمشنر راناذوہیب کریم چیف آفیسر مہراویس اقبال نے واک کی قیادت کی.
میلسی(محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یوم استحصال کشمیر کےموقع پر واک کااہتمام کیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر راناذوہیب کریم چیف آفیسر مہراویس اقبال نے واک کی قیادت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی راناذوہیب کریم نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کبھی کشمیر پراپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی مہراویس اقبال نے کہا 5اگست 2019 کو مودی حکومت نے یکطرفہ طور پر غیرقانونی اقدام اٹھایا جس کی بھرپور مزمت کرتےہیں۔ بھارتی حکومت کے یکطرفہ غیرقانونی اقدام سے کشمیر کی سیاسی جغرافیائی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مجاہد خان بلوچ تحصیلدارملک عبدالحمید تاجر رہنما شیخ محمد سلیم شیراز کاظمی ایڈووکیٹ غلام حیدر ونجارہ انچارج ریسکیو1122 پرویزعباس سجادہ نشین درباربابانتھےشاہ زاہداحمدخان شیروانی صدرموبائل یونین ملک عبدالستار صدرتحصیل پریس کلب محمدحسنین شیخ اقبال مدنی جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب محمدجاویدعزیز شیخ غلام مصطفی راناحسنین منٹو قاسم ریاض عاربی میاں شفیق احمد مہرراشد منظور راؤریاض حسین ضیا سمیت کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی.