*🔴کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! نئی نمبر پلیٹوں کی ڈیڈلائن میں 31 اکتوبر تک توسیع*
*🔴کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! نئی نمبر پلیٹوں کی ڈیڈلائن میں 31 اکتوبر تک توسیع*
سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے سیکورٹی فیچر سے مزین نمبر پلیٹس کی تنصیب کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیاہے،نئی ڈیڈ لائن اب 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی تاریخ 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیر ایکسائز مکیش چاؤلہ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو کی ہدایت پر نمبر پلیٹ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کیلئے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے ہیں۔