October 29, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی غازی آباد میں ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی اینٹی

IMG-20250805-WA0201

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی غازی آباد میں ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے غازی آباد میں سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کے لیے مقبوضہ جگہ پر نشانات لگا دیے اور ناجائز قابضین کو ایک دن میں سرکاری اراضی کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کے دباؤ کو ہرگز خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔