October 29, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھیں بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی۔ کے ساتھ کمیرا مہم اشفاق کھوسو سکھر۔تاجر برداری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی

Screenshot_2025-08-05_123133

سکھر سے خبر دے رھے ھیں بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی۔ کے ساتھ کمیرا مہم اشفاق کھوسو
سکھر۔تاجر برداری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے غریب آباد سکھر کے چھوٹے تاجروں کے مسائل بہت زیادہ ہیں غریب آباد کی تاجر برادری شاپ کیپرز ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کے نو منتخب عہدیداران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار صدر عبد الرشید قریشی صدر شاپ کیپرز ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر نے عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع سرپرست اعلیٰ حاجی اصغر ارائیں،چیئرمین حاجی محمد ریاض کھوکھر،سینئر نائب صدر حاجی خالد محمود،نائب صدر حاجی غلام رسول،حاجی عارف، جنرل سیکریٹری حاجی خلیل احمد قادری،جوائنٹ سیکریٹری عبدالرحمن عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حاجی یاسین الٰہی،پریس سیکریٹری افتخار حسین مغل،فنانس سیکریٹری مبین میمن،افیس سیکریٹری ملک عمران و دیگر موجود تھے،صدر عبدالرشید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر غریب آباد کے تاجروں نے جو اعتماد کیا ہم ان پر پورا اتریں گے اور غریب آباد مارکیٹ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تمام محکموں کے افسران سے ملاقات کریں گے غیر قانونی طور پر جمعہ کے دن لگائی جانے والی مرغی مارکیٹ نہیں لگانے دیں گے۔اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔