October 28, 2026

میرپورخاص: ہندو برادری کے مسائل پر مشترکہ پریس کانفرنس اور اہم اجلاس رپوٹ وجۓ کمار واسوانی دوعا أن لائین نیوز

IMG-20250804-WA0398

میرپورخاص: ہندو برادری کے مسائل پر مشترکہ پریس کانفرنس اور اہم اجلاس

رپوٹ وجۓ کمار واسوانی
دوعا أن لائین نیوز

میرپورخاص پریس کلب میں آج ایک اہم مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق ایم این اے سیٹھ کشن چند پاروانی، ماتا رانی دربار کپرو کے گادی نشین ایڈوکیٹ سائین ہریش راء اور پاکستان دراوڑ اتحاد کے چیئرمین فقیر شیوا کاچھی نے شرکت کی۔

اس موقع پر آل پارٹیز پاکستان ہندو کمیونٹی اور دراوڑ اتحاد کے رہنماؤں کی موجودگی میں ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرپورخاص شہر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ذاتوں کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ایک بڑی عوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی تاکہ مسائل کو مؤثر انداز میں اُجاگر کیا جا سکے۔

متحد ہو کر ہی ہم اپنی برادری کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں!