October 28, 2026

میرپورخاص: ہندو بچیوں کے اغوا اور جبری مذہب تبدیلی کے خلاف تاریخی سیمینار کا انعقاد رپوٹ وجئے کمار واسوانی دوعا ان لائین نیوز

IMG-20250803-WA0140

میرپورخاص: ہندو بچیوں کے اغوا اور جبری مذہب تبدیلی کے خلاف تاریخی سیمینار کا انعقاد
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دوعا ان لائین نیوز

آج میرپورخاص پریس کلب میں پاکستان دراوڑ اتحاد کے چیئرمین فقیر شیوا کاچھی کی میزبانی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد ہندو بچیوں کے اغوا، جبری مذہب تبدیلی، اور اقلیتی برادری کو درپیش دیگر سنگین مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔

🔸 سیمینار میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
🔸 خصوصی شرکت:
– ماتا رانی دربار کپرو کے گادی نشین ایڈووکیٹ سائین ہریش راء
– سابق ایم این اے کشنچند پاروانی
– ایم این اے نیلم کماری کے والد موہن لال
– سماجی رہنما بنسی لال مالھی
– پارومل پریمی سمیت شہر کی دیگر ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کئ

شرکاء نے حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی کریں۔

✊ متحد ہو کر ہی ہم اپنی بیٹیوں کو بچا سکتے ہیں!