راولپنڈی بیرون ملک جانے کا خواہش مند فخر زمان اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گیا گلزار قائد کے رہائشی محمد عارف نے شہری کو 14 لاکھ کا چونا لگا دیا
راولپنڈی
بیرون ملک جانے کا خواہش مند فخر زمان اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گیا گلزار قائد کے رہائشی محمد عارف نے شہری کو 14 لاکھ کا چونا لگا دیا
تھانہ ایف آئی اے راولپنڈی میں دی گئی درخواست انکوائری نمبر RE-369/24 اور درج مقدمہ ایف آئی آر نمبر 169/2025 زیر دفعات 420٫468٫471 بھی کسی کام نہ آیا مدعی کی نشان دہی پر فراڈ میں ملوث عارف نامی شخص کے گھر گرفتاری کے لئے مار گئے چھاپے بھی کام نہ آئے
تفصیلات کے مطابق پنڈی کے علاقہ چاہ سلطان کے رہائشی فخر زمان نے اٹلی جانے کی غرض سے عارف نامی شخص کو اپنے تمام سفری کاغذات کی فارن آفس سے اٹیسٹیشن اور ویزہ اپوائنٹمنٹ کی خاطر رقم مبلغ 14 لاکھ روپے ادا کر دیئے اسکے علاؤہ فراڈ میں ملوث شخص کو دفاتر میں آنے جانے کے لئے آن لائن 30 ہزار روپے علیحدہ سے رقم ادا کی کئی ماہ گزرنے کے بعد دھوکا باز فراڈیئے شخص نے مجھے تمام دستاویزات جعلی تھما دیئے اٹلی ایمبیسی میں اپنے تمام دستاویزات جمع کرانے پر معلوم ہوا کہ عارف نے بھاری رقم کی وصولی کے باوجود بھی میرے ساتھ فراڈ کیا ہے اور میرے بیروں ملک جانے کے تمام دستاویزات پر جعلی مہریں بھی لگوائیں ہیں مجھے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا اندازہ تب ہوا جب تمام دستاویزات اٹلی پولیس اسٹیشن میں بھجوائے جنہوں نے مجھے بتایا کہ آپکے تمام دستاویزات جعلی اور نقلی ہیں جس پر میں حیران و پریشاں ہو گیا میں نے فرادیئے شخص کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا اور میرا مقدمہ درج ہو گیا مگر اسکے بعد یہ شخص غائب ہو گیا کئی ماہ گزرنے کے بعد جب مجھے پتہ چلا کہ یہ شخص اپنے موجود ہے میں نے متعلقہ ادارے کی افسر کے علم میں دیا کہ اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے مگر افسوس گرفتاری کی غرض سے خاتون افسر کا ہمارے ساتھ ملزم عارف کے گھر جانا بھی کسی کام نہ آیا میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ملزم گھر میں موجود ہونے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہو سکا جو ایک زمہ دار اور اہم ادارے کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے میری اعلی حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور ملزم عارف کو جلد گرفتار کر کے میری لوٹی ہوئی رقم اس سے واپس دلوائی جائے