November 24, 2026

لیہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ

20250730_162247

لیہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن محبوب اقبال ہنجرا نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کا کہنا تھا کہ 14 اگست تحصیل کروڑ میں قومی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا اور تمام سرکاری دفاتر پر چراغاں کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے سکول میں پودا بھی لگایا اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔