October 29, 2026

پاکستان آرمی اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کے تسلسل میں گزشتہ تین روز کے دوران تیراہ، باجوڑ، بنوں (میریان)، بلوچستان اور کراچی میں مربوط اور مؤثر آپریشنز انجام دیے ہیں۔

IMG-20250731-WA0199

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 143 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد وہ تھے جن کے سروں کی قیمت حکومتِ پاکستان نے مقرر کر رکھی تھی۔

یہ آپریشنز ملک کے مختلف حساس علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے کی گئی منظم حکمت عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔