🌐اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ چینی کے حالیہ بحران میں شوگر ملز مالکان نے 300 ارب روپے سے زیادہ کمائے۔
🌐اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ چینی کے حالیہ بحران میں شوگر ملز مالکان نے 300 ارب روپے سے زیادہ کمائے۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کے مطابق یہ رقم صرف 42 خاندانوں نے حاصل کی۔ رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ قوم کے ساتھ 287 ارب روپے کا دھوکا ہوا، اور راتوں رات ایس آر او جاری کر کے ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف اراکین نے بڑے سیاسی خاندانوں پر چینی بحران سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا، جن میں زرداری، ترین اور شریف خاندان شامل ہیں۔ وزارتِ صنعت و پیداوار نے بتایا کہ پچھلے سال 76 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی، جس میں سے 13 لاکھ ٹن فالتو تھی، اور تین مراحل میں 7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی، جس سے 40 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہوا۔