November 17, 2026

*قصور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری فہداکرم ایڈووکیٹ اور چوہدری محمداحمد لطیف ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے اپنے غیرقانونی بنائے گئے پی سی اوز کے بھی برعکس دونوں پارٹیوں کا موقف سنے بغیر وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آرز

20240804_211635

*قصور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری فہداکرم ایڈووکیٹ اور چوہدری محمداحمد لطیف ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے اپنے غیرقانونی بنائے گئے پی سی اوز کے بھی برعکس دونوں پارٹیوں کا موقف سنے بغیر وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آرز غیرقانونی ہیں گھروں میں چادراور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا برداشت نہیں۔ پولیس کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ضلع بھر کی بارز نے ہڑتال کیے رکھی۔ 5اگست کو بلائے گئے بارایسوسی ایشن کے اجلاس میں متفقہ طورپر اس کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ ہم قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر قانونی جنگ لڑیں گے۔*

*قصور)*
تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن قصور فہداکرم ایڈووکیٹ نے کہاکہ سردار محمدشریف سوہڈل ایڈووکیٹ کو بلاجواز گھر سے گرفتار کرکے دوگھنٹے بعد ایف آئی آر کا اندراج قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ضلع میں لاء اینڈ آرڈر اور وارداتوں کو کنٹرول کرکے جرائم میں واضح کمی کردینے والے ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کے اس اقدام پر سوالیہ نشان ہے۔ ضلع کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ڈی پی اوقصور کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ڈی پی اوبتائیں کہ ان کا تمام ماتحت عملہ ایماندار ہے جن کے کہنے پر وکلاء کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔ موٹرسائیکل اور بس کے تصادم پر پولیس گردی روکنے والے وکلاء عمران شریف ایڈووکیٹ وغیرہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ جنرل سیکرٹری چوہدری محمداحمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانت ملنا حق سچ کی فتح ہوتی ہے۔ پولیس ملازمین کے کئی عزیز بھی وکیل ہیں قانون کے رکھوالوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ان کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین کی تذلیل اور توڑ پھوڑ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ فرض شناس ڈی پی اوقصور نے ایس ایچ او کی جھوٹی بات پر یقین کرکے دہشت گردی کے مقدمات کا اندراج کرواکر قانون کے رکھوالوں سے زیادتی کی ہے جس کو ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن قصور برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نے اداروں کا احترام قائم رکھایہ ہماری کمزوری نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہمارا طرہ امتیاز ہے۔