October 28, 2026

*🔵غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم کا مشروط اعلان*

IMG-20250730-WA0260

*🔵غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم کا مشروط اعلان*

برطانیہ مشروط طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر راضی ہوگیا۔

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نےکابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی، مغربی کنارے پر تسلط نہ کرنے کا اعلان اور دو ریاستی حل پر رضامندی نہ دی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کر لیں گے۔

وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹامر نے تسلیم کیا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان تکالیف برداشت کی ہیں اور اب غزہ میں خوراک کی کمی کے بعد ہمیں بھوکے بچوں سمیت وہ مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو عمر بھر ہمارے ذہن میں رہیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ تکلیف ختم ہونی چاہیے۔