حج 2026 کے ابتدائی نکات*
*‼️ حج 2026 کے ابتدائی نکات*
*🕋 حج پالیسی کی منظوری کے بعد رجسٹریشن کا آغاز متوقع*
*❶ پالیسی کی منظوری:*
حج 2026 کی پالیسی تیار ہو چکی ہے۔
حج فارمولیشن کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔
اب یہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
منظوری کے فوراً بعد سرکاری اعلان کیا جائے گا۔
*❷ درخواستوں کی وصولی:*
اگست 2025 کے پہلے ہفتے سے آغاز کا امکان
اصول: پہلے آئیے، پہلے پائیے
*❸ کوٹہ کی تقسیم:*
60٪ سرکاری حج اسکیم
40٪ پرائیویٹ حج اسکیم
*❹ درخواست کی ابتدائی رقم:*
5 لاکھ روپے (پہلی قسط) کے ساتھ درخواست دی جائے گی
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر کے افراد اہل ہوں گے
*❺ سرکاری اسکیم کی اقسام:*
40 روزہ مکمل حج اسکیم
20 سے 25 روزہ شارٹ اسکیم
شارٹ پیکیج تقریباً 1 لاکھ روپے مہنگا ہو سکتا ہے
*❻ ادائیگی کا نظام:*
رقم دو اقساط میں جمع کروانے کی تجویز مکمل طریقہ کار جلد جاری ہوگا
*❼ پاسپورٹ کی شرط:*
پاسپورٹ 1 دسمبر 2026 تک کارآمد ہونا لازمی ہے
*❽ رجسٹرڈ افراد کی سہولت:*
4 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد پہلے ہی وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں یہ افراد کسی بھی اسکیم (سرکاری یا پرائیویٹ) میں درخواست دے سکیں گے
*❾ شہر کی بنیاد پر پیکیج:*
کراچی، لاہور، اسلام آباد سے پیکیج ایک جیسا ہوگا
صرف مدت اور قیمت میں فرق ہوگا
*❿ سعودی عرب کی ٹائم لائن:*
درخواستوں کی وصولی کا عمل 15 اگست سے پہلے مکمل کرنے کی تجویز