🌐پشاور کے بعد بنوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب، قصائی گرفتار ؟؟
🌐پشاور کے بعد بنوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب، قصائی گرفتار ؟؟
اسلام اباد ( بیورو رپورٹ )پشاور کے بعد ضلع بنوں میں بھی مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب ہو گیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاند ماری کے علاقے، پیر دل خیل کے قریب چھاپہ مار کر ملوث قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مقامی بازاروں میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں بھی اسی نوعیت کی سنگین واردات سامنے آئی تھی، جہاں مردہ اور مضر صحت جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا تھا۔ شہری حلقوں کی جانب سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کو روکا جا سکے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔…….