October 28, 2026

ریشنلائزیشن ٹرانسفر – اہم اور بڑی اپڈیٹ

IMG-20250730-WA0249

ریشنلائزیشن ٹرانسفر – اہم اور بڑی اپڈیٹ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے آج 29 جولائی کو ایک *
اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں سرپلس قرار دیے گئے اساتذہ کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

🔸 ایسے تمام اساتذہ جن کا تعلق درج ذیل کیٹیگریز سے ہے:

– معذوری (Disability)
– معذور شریک حیات / بچہ / خصوصی بچہ
– دائمی بیماری (Chronic Diseases)
– طلاق یافتہ / خلع یافتہ
– بیوہ
– شادی شدہ (Wedlock)

ان کے لیے ایک علیحدہ میل و فیمیل کی لسٹ تیار کی جائے گی تاکہ انہیں سرپلس کیٹیگری سے استثنا دیا جا سکے۔

📆 آخری تاریخ: 31 جولائی 2025
تمام متعلقہ اساتذہ اپنی معلومات و دستاویزات اپنی ضلعی اتھارٹی کو بروقت فراہم کریں۔