لیہ، بھکر اور میانوالی سمیت سولہ اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے کیتھ لیب کا قیام جبکہ پنجاب میں ضلعی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز
لیہ، بھکر اور میانوالی سمیت سولہ اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے کیتھ لیب کا قیام جبکہ پنجاب میں ضلعی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز
لیہ، بھکر، میانوالی، اٹک، جہلم، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز، بہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔
کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اور نرس بھی رکھی جائیں گی، میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کیلئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم۔