جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) چوہدری محمد اعجازدھول بطور ایس ایچ او تھانہ جوڑاکلاں تعینات، عوامی سماجی حلقوں کی
جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) چوہدری محمد اعجازدھول بطور ایس ایچ او تھانہ جوڑاکلاں تعینات، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم ۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد اعجاز دھول قبل ازیں مختلف تھانوں میں بطورایس ایچ او تعینات رہے ہیں۔ میرٹ پسندی اور سائلان کی بروقت دادرسی ان کی ہمیشہ ترجیحات رہی ہیں۔ صحافی راجہ محمد عرفان قاسم نے ٹیلیفونک گفتگو کےدوران راقم الحروف کو بتایا کہ تھانہ جوڑاکلاں کا چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایچ او چوہدری محمد اعجاز دھول نے انکے ساتھ یعنی صحافی راجہ محمد عرفان قاسم ، ملک ثمراقبال اعوان اور ملک حیدر اقبال اعوان کے ساتھ دوران ملاقات اپنی انہی عوام دوست ترجیحات اور قانون کی مکمل عملداری کےعزم صمیم کااظہار کیااور کہا کہ سماج دشمن عناصر کی مکمل بیخ کنی کی جاءے گی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کیا جاءے گا۔ ٹاوٹ مافیا کا تھانے میں داخلہ بند کیا جاءے گا اور سائلان کی براہ راست دادرسی کی جاءے گی۔