November 18, 2026

ناتھیوالہ، پنجکوسی اور گرد و نواح کی خستہ حال سڑکیں فوری طور پر تعمیر کی جائیں اہل علاقہ کا وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ

IMG-20250727-WA0075

ناتھیوالہ، پنجکوسی اور گرد و نواح کی خستہ حال سڑکیں فوری طور پر تعمیر کی جائیں اہل علاقہ کا وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ

بہاولنگر (محمد شعیب بھٹی) ناتھیوالہ، پنجکوسی اور ملحقہ دیہات کو جانے والی سڑکیں طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہیں، جن کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجکوسی والا سے ڈونگہ بونگہ کی جانب جانے والا روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو علاقائی آمدورفت میں اہم حیثیت رکھتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنا نہایت مشکل ہو چکا ہے اور متعدد حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اور منتخب نمائندے اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ نہیں دے رہے اہلِ علاقہ نے ایم این اے میاں عالم داد لالیکا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کو فی الفور نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو لاحق خطرات کا سدباب ممکن ہو اور عوام کو محفوظ اور آسان سفر میسر آ سکے