*پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی*
*پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی*
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق 5 سال سے زائد سزا یافتہ قیدی سال میں تین بار، مسلسل تین دن اپنی اہلیہ اور 6 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جیل کے فیملی روم میں قیام کر سکیں گے۔ فیملی روم میں قیام کے دوران قیدیوں کو مفت کھانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت کے لیے قیدی یا ان کی اہلیہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو باقاعدہ درخواست دیں گے، جس کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری منظوری حاصل کی جائے گی