November 1, 2026

کمالیہ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ تفصیلات کے مطابق ، ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب پولیس

IMG-20240805-WA0215

کمالیہ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ تفصیلات کے مطابق ، ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب پولیس
*تقریب سلامی 4اگست یوم شہدائے پولیس*
امروز مورخہ04.08.2024کو یوم شہدائے پولیس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیا گیااس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عباد ت نثار نے شہداء پولیس کے بچوں کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس، پاک آرمی اور ملک و قوم کی خاطرجان قربان کرنے والے دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کا وقار شہداء سے بلند ہے۔ پولیس شہداء کے ورثاء کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی پولیس دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کرتاہوں کہ ہم اپنے جوانوں کے خون کا قطرہ رائیگا نہیں جانے دیں گے۔پاکستان شہیدوں کی سرزمین ہے، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں اور ان کی ہر قسم کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔محکمہ پولیس شہداء کے بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا کیونکہ شہداء نے محکمہ پولیس میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے اور یہ شہید ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں جنہوں نے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی آج ہم شہداء کی فیملیز اور بچوں کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں اورآنے والے ہر مشکل وقت میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

You may have missed