November 18, 2026

میاں اظہر مرحوم ایک اور ایسی کلاسیکل مثال ہیں جن کی تمام سیاست میاں نواز شریف کی نظرِ التفات کی مرہون منت تھی جب تک وہ نظر التفات موجود رہی میاں اظہر بلند قامت

FB_IMG_1753364830350

میاں اظہر مرحوم ایک اور ایسی کلاسیکل مثال ہیں جن کی تمام سیاست میاں نواز شریف کی نظرِ التفات کی مرہون منت تھی جب تک وہ نظر التفات موجود رہی میاں اظہر بلند قامت سیاستدان کہلواتے رہے مگر جب انہوں نے لوٹا بننا قبول کیا تو میاں اظہر لاہور سے بار بار مسترد ہوئے۔
1988 نواز شریف نے این اے پچانوے لاہور سے اپنی جیتی نشست چھوڑ کے میان اظہر کو اس حلقے سے ٹکٹ دیا پہلی بار انہیں ٹکٹ دیا اور میاں اظہر رکن قومی اسمبلی بنے پھر
1990-1993
تک نواز شریف نے اپنی پہلی وفاقی حکومت کے دوران انہیں گورنر پنجاب بنایا 1997 میں ایک دفعہ پھر میاں نواز شریف نے انہیں ٹکٹ دے کر رکن قومی اسمبلی بنوایا۔
نواز شریف کی حکومت ختم ہونے کے بعد میاں اظہر مرحوم مشرف سے جا ملے اور ق لیگ کے سربراہ بن گئے مگر 2002 کے الیکشن میں دو سیٹوں پر اسٹیبلشمنٹ کی چھتری ہونے کے باوجود ہار گئے جن میں سے ایک سیٹ پر شمالی لاہور سے انکا مقابلہ حافظ سلمان بٹ سے تھا جن کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا اور وہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں تھے اور شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہے تھے۔
مرحوم میاں اظہر میں بت سی انسانی خوبیاں موجود ہونگی مگر انکا سیاسی قدوقامت بس اتنا ہی تھا جسے آج کچھ لوگ بڑھا چڑھا کے پیش کرنا چاھتے ہیں۔
لاہور سب کی اصلیت جانتا ہے۔
ناصر بٹ