اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عوام کو چینی کی کنٹرول ریٹس پر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عوام کو چینی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد، سمیت شوگر ملز مالکان، کریانہ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں چینی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کے احکامات جاری کیے، انہوں نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، ضلع بھر میں چینی کے نرخ 173 روپے فی کلو مقرر کر دیے گئے، ڈپٹی کمشنر نے کریانہ مارٹس اور شاپس پر چینی کے ریٹس نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایات کیں، شوگر ملز مالکان، کریانہ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کی ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو چینی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے سلسلہ میں مکمل یقین دہانی کروائی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا، چینی کی مہنگے داموں فروخت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز چینی کے نرخ ناموں پر عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔