خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے میلہ اسٹیڈیم جوہرآباد میں منعقدہ خوشاب چیمپئن شپ نیزہ بازی کی تقریب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے میلہ اسٹیڈیم جوہرآباد میں منعقدہ خوشاب چیمپئن شپ نیزہ بازی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیزہ بازی کے ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے 80 ٹیموں نے حصہ لیا۔تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک محمد آصف بھاء ، صفدر ساہی، ملک احمد سعید، عارف گل، نور الامین وٹو، شہباز کھوکھر، چودھری شیر علی، ملک منصور افسر، ملک افتخار، سابق سینیٹر غوث محمد خان نیازی، خاور حیات اور محمد عاطف حسنین سمیت دیگر معززین، اہل علاقہ اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اور روایتی کھیل ہماری تاریخ اور تہذیبی شناخت کا اہم حصہ ہیں ۔ملک محمد احمد خاں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے روایتی کھیلوں، میلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔