November 26, 2026

بہاولپور تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش خدمت ہے۔

20250722_170022

بہاولپور تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش خدمت ہے۔

امیدوارہ طیبہ امین نے1185 نمبرات حاصل کر کے بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزشن حاصل کی جس کا تعلق چشتیاں سائنس سکول چشتیاں سے ہے۔

مجموعی طور پر دوسری پوزیشن پر عبداللہ رشید نے 1182 نمبرات حاصل کیے اور ان کا تعلق فوجی فاونڈیشن ماڈل ہائی سکول بوائز ہارون آباد سے ہے۔

مجموعی طور پر تیسری پوزیشن کے حق دارعلیزے لیاقت پائے جنہوں نے 1181 نمبرات لیے اور ان کا تعلق پاکستان گرلز ہائر سیکنڈری سکول چشتیان سے ہے ۔

سائنس گروپ گرلز کیٹیگری میں طیبہ امین رولنمبر 704894 چشتیاں سائنس سکول چشتیاں نے1185 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن علیزہ لیاقت رولنمبر704079 پاکستان گرلز ہائر سیکنڈری سکول چشتیان نے نمبرات 1181 نے حاصل کی۔
اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے تین امیدواران حق دارقرار پائے۔
ہریزہ فاطمہ رولنمبر719001 ڈومینکن کانونٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بہاول پور نے 1179نمبرات لیے ۔

اسی پوزیشن پر امیدوارہ فاطمہ شکیل رولنمبر 700191 نمبرات 1179، ڈسٹرکٹ گرلز پبلک سکول بہاولنگر۔

تیسری امیدوارہ عائشہ طاہر رولنمبر 710431 نمبرات 1179 جس کا تعلق حرا سائنس ایجوکیشنل کمپلکس ہائر سیکنڈری سکول گرلز ہارون آباد سے ہے۔

سائنس گروپ بوائز کیٹیگری میں عبداللہ رشید رولنمبر 809548 فوجی فاونڈیشن ماڈل ہائی سکول بوائز ہارون آباد نے1182 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن محمد شاویز رحمان رولنمبر818531 دی سنٹرل پبلک ہائی سکول بوائز بہاول پور نمبرات1180 نے حاصل کی۔
اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کی حق دارمحمد انزل حمید رولنمبر747784 ادارہ F.F.C ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد نے نمبرات1178 قرار پائے۔

آرٹس گروپ گرلز کیٹیگری میں منیبہ رمضان رولنمبر 826459 گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 42/ڈی بی یزمان نے نمبرات 1117 حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن بہارتی کانا رام رولنمبر839557 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لو انکم سکیم سٹلائٹ ٹاون صادق آباد نمبرات 1100نے حاصل کی۔

اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کی حق دارنسرین بی بی رولنمبر836939 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میئو مبارک رحیم یار خان نمبرات 1090 قرار پائی۔

گروپ آرٹس بوائز کیٹیگری میں محمد عامر رولنمبر 804606 پرائیوئٹ امیدوار نمبرات 1041 حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن محمد عمر قدوس رولنمبر804598 پرائیوئٹ امیدوار نے نمبرات 1021نے حاصل کی۔

اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے حق دار اسد رضا رولنمبر807251 پرائیوئٹ امیدوار نمبرات 1013 قرار پائے۔

بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز مںں خصوصی تقریب مورخہ 24 جو لائی کو بوقت 10 بجے صبع بورڈ آفس میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کی صدارت کمشنر بہاولپور ڈویژن محترمہ مسرت جبیں کریں گی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔