November 26, 2026

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈی پی ڈی سی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں

IMG-20250723-WA0161

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈی پی ڈی سی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عبدالستار خان،ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عاصم خان نیسپاک ٹاوُن پلانز محمد ہارون ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوُسنگ،سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد،سی ای او ایم سی خوشاب ،سی ای او ایم سی جوہرآباد،پبلک ہیتھ،ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ،نیسپاک ٹاوُن پلانز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے ماسٹر پلان پبلک سائیڈ ایشو اور دیگر پبلک سکیموں اور کاموں کے حوالے سے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماسٹر پلان 2025تا2045 کے منصوبوں کے لیے صحیح جگہ کا تعین کریں معیار اور میٹریل کا خاص خیال رکھیں اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نےکہاکہ جلد کام مکمل کیا جائے۔ انہوں نے پبلک انٹرسٹ کے منصوبوں ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں۔