نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ھائی سکول فاروق اباد نور تھل کا ایک اور منفرد اعزاز ، سکول ہذا کے ہونہار طالب علم محمد
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ھائی سکول فاروق اباد نور تھل کا ایک اور منفرد اعزاز ، سکول ہذا کے ہونہار طالب علم محمد عثمان حیدر خان کی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے امتحان 2025ء میں پہلی پوزیشن ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ سینیئر ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذق ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور سینیئر ٹیچر ایم اللہ دتہ جاوید کے مطابق الحمد للہ ہمارے ادارے کا ایک اور اعزاز گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل کے
ہونہار طالب علم محمد عثمان حیدر خان نے سالانہ امتحان 2025 میں تعلیمی بورڈ سرگودھا میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔۔یاد رہے اس مادر علمی کو 2011ء میں سیکنڈری سکول کا درجہ ملا ہے اور کئ اعزاز و ایوارڈ اس کے نام ہو چکے ہیں ۔
1۔۔۔سٹار ہیڈ ٹیچر ایوارڈ
2۔۔۔۔۔سٹار ٹیچر ایوارڈ
3۔۔۔۔۔۔۔۔۔STEM ایوارڈ
4۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ISA ایوارڈ
5۔۔۔۔ہیرو ہیڈ ٹیچر ایوارڈ
6۔۔۔2023 میں بورڈ کے سالانہ امتحان میں دوسری پوزیشن کا اعزاز ۔۔
7۔۔۔۔اور آج الحمد للہ 2025 میں بورڈ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز ۔۔
☆۔۔۔۔اس عظیم کامیابی کا سہرا ادارہ ہذا کے سینئیر ہیڈماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ و جملہ سٹاف کے سر ہے ۔
۔۔ادارہ کے بچوں اور والدین کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد ۔
اللہ رب العزت اس مادر علمی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔ آمین