لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لیڈیز کلب جناح باغ لاہور میں تخلیق کار انٹر نیشنل وومن چیپٹر اور لیڈیز کلب کے اشتراک سے خواتین کا بھر پور
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لیڈیز کلب جناح باغ لاہور میں تخلیق کار انٹر نیشنل وومن چیپٹر اور لیڈیز کلب کے اشتراک سے خواتین کا بھر پور اور خوب صورت مشاعرے کا انعقاد ہوا ۔جس میں لاہور اور دوسرے شہروں سے خواتین شاعرات نے شرکت کی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیبہ محترمہ مسرت کلانچوی نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ عائشہ اسلم ملک بطور مہمان خصوصی ، عنبرین فاروق صدر لیڈیز کلب محترمہ پروین خان صدر لیڈیز کلب اور آمنہ شہزاد نے اس مشاعرے میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ تخلیق کار انٹر نیشنل کے عہدیداران میں ڈاکٹر نگہت خورشید چیر پرسن ،صفیہ اسحاق سرپرست آعلیٰ، روبینہ شاہین صدر ، نظامت کار سیکرٹری وفا آذر اور منتظم آعلیٰ نازیہ بٹ تھیں۔ شاعرات میں کنول بہزاد ،شاہین اشرف ،فرح خان ،ڈاکٹر عابدہ بتول، گل صنوبر، نجمہ شاہین، شمیم عارف، شبنم شاہین سیالکوٹ، عروج درانی، سحر نسیم، ثمینہ حیدر ،ناہید باجوہ اور پروفیسر اسما ء حسن کے نام شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پہ ایک پرتکلف عشائیے کا انتظام بھی کیاگیا تھا۔