خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اپنے دفتر میں ریونیو سمیت دیگر کورٹ کیسز کی سماعت کی ۔اس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اپنے دفتر میں ریونیو سمیت دیگر کورٹ کیسز کی سماعت کی ۔اس موقع وکلاء اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے، سماعت کے دوران شکایت،رقبہ وا گزاری، رٹ پٹیشن ،شکایات نمبر داری، درستگی ریکارڈ اور سروس اپیل کے کیسسز پیش کیے گئے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے اور ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا اُنکے وکلاء پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے آئندہ پیشی پر حاضر ہو کر اپنے کیسز کی پیروی کریں بصورت دیگر فیصلہ کر دیا جائے گا اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔