November 1, 2026

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ دین مصطفےﷺ حضرت امام حسین ؓ کی قربانیوں کی بدولت قائم و دائم ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ ذکر

IMG-20240804-WA0055

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ دین مصطفےﷺ حضرت امام حسین ؓ کی قربانیوں کی بدولت قائم و دائم ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ ذکر شہداۓ کربلا میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محفل میں ریٹاٸرڈ ڈی أٸ جی ساٸیں رکھیو میرانی میلاد مصطفے کمیٹی کے چیرمین غیاث الدین قادری دعوت اسلامی کے ڈویژنل نگراں حاجی فضیل عطاری حافظ عظیم فاضلانی سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی جبکہ جی ایف ایس کے مینیجرز اسٹاف اور دیگر احباب بھی موجود تھے کراچی سے أۓ ہوۓ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں محمد ساجد قادری،احسن رضا قادری ، حمزہ قادی ،صاحبزادہ ریحان قادری احسن میمن اور دیگر نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی۔ مفتی ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام سیدنا حضرت امام حسین ؓ قیامت تک کیلئے حق کے رہبر و رہنما قرار پائے جبکہ یزید باطل فاسق، جھوٹا، کذاب، قاتل اور اقتدار کی ہوس کا لالچی کہلایا جاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے میدان کربلا میں جام شہادت نوش کرکے دین اسلام کو دوام بخشا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا قائم رہے گی حضرت امام حسین کی حق صداقت کا پرچم لہراتا رہے گا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ امام حسین میدان کربلا میں دین اسلام کی آبرو، عزت و وقار کو بچانے کیلئے آئے حضرت امام حسین جنگ کیلئے آتے تو مدینے سے اپنے ہمراہ معصوم بچوں اور باپردہ خواتین کو نہ لاتے۔ بھلا جنگ کیلئے کوئی جائے تو کیا بچوں اور عورتوں کو لے کر جایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یزید کا ارادہ امام حسین کی بیعت حاصل کرکے اپنے جھوٹے اقتدار کو مضبوط کرنا تھا امام حسین نے ایک بے دین اور اسلام کی حیثیت کو نقصان پہنچانے والے فاسق کی بیعت سے انکار کرکے اپنے پیارے نانا محمد رسول اللہ کے دین کو قیامت تک کیلئے ایسا محفوظ کردیا ہے کہ اب کوئی یزیدی سازش نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ امام حسین اور شہداء کربلا کی قربانیاں رہتی دنیا تک حق کے متلاشی لوگوں کیلئے ایک روشن ترین مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسین اور شہداۓ کربلا نے حق وصداقت کی ایسی راہ متعین کی جو سچ کے علمبرداروں کی رہنماٸ کرتی رہے گی محفل کا اختتام دردود و سلام اور دعا پر ہوا جبکہ شرکاۓ محفل کے لیۓ طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

You may have missed